اہم معرکہ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے ہوں گے

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ اہم میچ میں آج  پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز چوتھے جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہے۔

 دونوں ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں ۔

 ملتان سلطانز کے خلاف جیت کی وجہ سے کراچی کنگز مضبوط پوزیشن میں ہے جبکہ پشاور زلمی لاہور قلندرز کے خلاف اپنا آخری میچ ہار گئی تھی۔

یہاں یہ بات اہم ہے بابر اعظم پشاور زلمی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، بابراعظم نے 130 کے اسٹرائیک ریٹ سے 178 رنز بنائے ہیں۔ ٹام کوہلر- کیڈمور نے بھی 173 کے اسٹرائیک ریٹ سے 160 رنز بنائے ہیں۔

عماد وسیم 176 کے اسٹرائیک ریٹ سے 180 رنز کے ساتھ کراچی کنگز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 12 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ شعیب ملک نے بھی 135 کے اسٹرائیک ریٹ سے 174 رنز بنائے ہیں۔

خدشہ ہے کہ آج بھی کراچی کنگز اپنے اہم باؤلر محمد عامر کے بغیر ہو گی جو 22 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی