زرداری اور بلاول میں اختلافات کی خبریں، بختاور نے فیملی کی خوشگوار موڈ میں تصویر جاری کر دی

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے والد اور بھائی بلاول بھٹو کی خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر بختاور بھٹو کی پوسٹ کی گئی تصویر میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور اور بختاور خود موجود ہیں۔

بختاور بھٹو نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ سرخیوں پر یقین نہ کریں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ باپ بیٹے کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی زیر تربیت ہے۔

آصف زرداری کے اس انٹرویو کے بعد بلاول بھٹو اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر پروفائل تصویر بھی تبدیل کر دی تھی، نئی تصویر میں بلاول بھٹو اپنی والدہ کے ساتھ موجود ہیں۔

اس کے بعد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے اختلافات کی خبروں کو تقویت ملی تھی مگر پیپلزپارٹی کی قیادت اس کی تردید کر رہی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بزرگ سیاستدانوں کو اب سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ جس پر کچھ تجزیہ کاروں نے کہا تھا کہ پی پی چیئرمین نے اپنے والد سمیت نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو پیغام دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘