’300 یونٹ تک بجلی فری ہو گی‘

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے۔

کامونکی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر ملک کی خاطر سیاست میں آیا اور عمران خان کا ساتھ یہ سمجھ کر دیا کہ یہ غیر روایتی سیاستدان ہے اور ملک کے لیے کچھ کرے گا مگر اس کا نتیجہ کوئی اور نکلا۔

انہوں نے کہاکہ اب ہم ماضی نہیں بلکہ آگے کی بات کریں گے، ہمیں پتا ہے کہ ملک کو کیسے ٹھیک کرنا ہے، استحکام پاکستان پارٹی اقتدار میں آ کر سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو عالمی معیار کے مطابق بنائے گی اور باہر سے لوگ یہاں آئیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے معیشت کو اوپر اٹھانا ہو گا، ضروری ہے کہ ملک میں فیکٹریاں لگیں اور غریب کا چولہا جلے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں اتنی فیکٹریاں ہونی چاہییں کہ مزدور کی قدر بڑھے اور ہر فیکٹری والا کہے کہ میرے ساتھ آ کر کام کرو زیادہ تنخواہ دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ غریب کے مسائل حل کرنے تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم اقتدار میں آ کر محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے اس کے لیے جدوجہد کی، ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کو ترقی یافتہ بنائیں۔

الیکشن جیت کر ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد اقتدار میں آ کر روزگار دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے، عوام نے ساتھ دیا تو ہم سب سے پہلے غریب کو مفت بجلی دیں گے، 300 یونٹ تک بجلی فری ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار نے 3 برس میں پنجاب کا بیڑا غرق کیا، پاکستان میں سب کچھ ہے لیکن ایماندار لیڈر نہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہاکہ کسانوں کے ٹیوب ویل کا کوئی بل نہیں آئے گا، اس کے علاوہ موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پر پیٹرول دیا جائے گا جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیں گے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور ملک آگے بڑھے، نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا کرنے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

عبدالعلیم خان نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن جیت کر کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے