غیر اخلاقی ویڈیوز کس نے لیک کیں؟ حریم شاہ نے خاموشی توڑ دی

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختلف حوالوں سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی ۔

گزشتہ دنوں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئیں جس کا دفاع انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کیا ۔

حریم شاہ نے انسٹا گرام اسٹوری میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا  کہ’میں اپنے تمام چاہنے والوں سے مخاطب ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ یہ جو ویڈیوزمنظر عام پر آئی ہیں وہ میری دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے وائرل کیں ہیں‘۔

View this post on Instagram

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)

انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ تر وقت ساتھ گزارتے تھے، ایک ساتھ کھاتے تھے حتیٰ کہ میرے موبائل کا پاسورڈ بھی انہیں معلوم تھا۔

حریم شاہ نے بتایا کہ  ایک سال پہلے ہی انہیں عائشہ پر  شک ہوچکا تھا اور میں نے ایف آئی اے میں عائشہ ناز کے خلاف ایک شکایت بھی درج کی تھی لیکن ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔یہ ویڈیو وائرل کرنے سے پہلے عائشہ میرے دوستوں کو بتا بھی چکی تھی کہ میں حریم کی ویڈیو وائرل کر دوں گی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ’ نہ تو میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا  اور نہ  میرا کسی کے ساتھ میرا تعلق تھا جو میری ویڈیو وائرل کرے گا‘۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ ماضی میں بھی مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی ہیں اور مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی ان کے روابط رہے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی جا کر رحیم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی رہی ہیں۔

ماضی میں حریم شاہ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی چلتا رہا، حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں وہ ہزاروں پاؤنڈز کے ساتھ کسی کمرے میں موجود تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی کو پاکستان سے برطانیہ لے کر آئیں مگر انہیں کسی نے نہیں روکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘