عمران خان بلامقابلہ چیئرمین، دیگرعہدوں پر یکم دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوگا

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرنے اور دیگر عہدوں پر یکم دسمبر بروز جمعہ انٹر پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ۔

انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز انتخابات کو شیڈول جاری کر دیا گیا۔

کور کمیٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے۔ جبکہ باقی عہدوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 نومبر 2023 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی نشان بلا برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی والے انتخابی نشان کے لیے نا اہل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے تحت شفاف نہیں تھے۔ اگر بلے کے نشان کو برقرار رکھنا ہے تو پارٹی 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp