الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا برقرار، 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی نشان بلا برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ پارٹی 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں۔

الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی والے انتخابی نشان کے لیے نا اہل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے تحت شفاف نہیں تھے۔ اگر بلے کے نشان کو برقرار رکھنا ہے تو پارٹی 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلے کے نشان کے لیے اہل ہے کہ نہیں؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعرات کو 12 بجے سنایا جانا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 2 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کے لیے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین میں ترمیم سے پہلے ہوئے، بعد میں ہم نے ترامیم واپس لے لی ہیں۔

جس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کیس میں پی ٹی آئی کو درگزر کر دے یا اس کے خلاف فیصلہ سنا دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا