جب صدر ایوب کی تقریر پر مہاجرین سیخ پا ہو گئے

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

”آپ تو پہلے ہی ہندوستان سےبھاگ کر یہاں آئے ہیں۔ یہاں اگر کوئی بات ہو گئی تو کہاں جاؤگے؟ آگے تو سمندر ہے؟“

یہ وہ الفاظ تھے جو صدر ایوب خان نے آج کے دن یعنی یکم دسمبر 1964ء کو نومبر میں ہونے والے بنیادی جمہوریتوں کے انتخابات کے بعد کراچی میں منعقدہ ایک اجتماع میں خود کو بطور صدار تی امیدوار پیش کرتے ہوئے اد ا کیے تھے۔ کراچی چونکہ حزب اختلاف کا گڑھ تھا اس لیے فاطمہ جناح پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مہاجرین کو یوں مخاطب کیا۔۔ ۔ ” اگر مقامی لوگ کوئی غلطی کریں تو سمجھ میں آتی ہے کیونکہ انہیں اندازہ نہیں کہ مہاجرین پر کیا بیتی لیکن آپ لوگوں کو تو اچھی طرح علم ہے ناں۔“

ایوب خان کے ان الفاظ پر مہاجرین نے بڑا سخت ردعمل دیا۔ جنوری 1965ء کے انتخابات تو ایوب خان جیت گئے مگر اپنے آمرانہ ہتھکنڈوں اور ایسے بیانات کے سبب انہوں نے اپنی حمایت کھو دی ۔


آج انسان آبادی سے ‘پاک’ براعظم انٹارکٹیکا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


آج ایڈز کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔امسال یہ دن ”یاد رکھیں اور عزم کریں“ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔


آج کے دن 1973ءمیں اسرائیلی ریاست کے بانی اور پہلے وزیر اعظم داوید بن گوریون کا انتقال ہوا۔


سال 1925ء میں پہلی جنگ عظیم کے بعد یورپی ریاستوں کے مابین زمینی تقسیم اور جرمنی کو دوبارہ جنگ چھیڑنے سے روکنے کے لیے ایک احتیاطی اقدام کے طور پر فرانس، بیلجیم اور جرمنی نے لوکارنو معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔


آج کے روز 1980ء میں سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی کراچی میں انتقال کر گئے۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp