وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج : پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے زیر صدارت دن گیارہ بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کے شرکا سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر مشاورت بھی کریں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی نیشنل کلین ایئر پالیسی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

توانائی بچت پلان پر بریفنگ ، کمرشل علاقوں میں بجلی کی قیمت دوگنا کرنے کی تجویز اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 6 جنوری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل کابینہ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ بجلی کے لائن لاسز اور چوری پر پاور ڈویژن حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار