پاکستان نے چین کی مدد سے مختلف علاقوں میں لائٹننگ ڈیٹیکٹرز نصب کر دیے

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز ملک کے مختلف علاقوں میں نصب کر دیے گئے ہیں، ان ڈیٹیکٹرز کا بنیادی مقصد آسمانی بجلی کے خطرات کو چانچنے میں مدد لینا ہے۔

محکمہ موسمیات میں سیسمولوجی ڈویژن کے ڈائریکٹر زاہد رفیع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر مالیت کے 25 ویدر ڈیٹیکٹرز فراہم کردیے ہیں تاکہ انتہائی کم فریکوئنسی (وی ایل ایف، وی ایف) لائٹننگ نیٹ ورک قائم کیا جاسکے۔

زاہد رفیع کے مطابق منصوبے کا بنیادی مقصد محکمہ موسمیات(پی ایم ڈی)کی آسمانی بجلی کے خطرات کو چانچنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال دونوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹیکٹر پاکستان کے مختلف علاقوں میں نصب کر دیے گئے ہیں جہاں آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یہ تعاون ایک قیمتی تحفہ ہے جسے پاکستان پہلی بار استعمال کرے گا۔ یہ تعاون پاک چین شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیٹیکٹرز کے حوالے سے ستمبر 2023 میں بیجنگ میں پی ایم ڈی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز(آئی ای ای سی اے ایس ) کے انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی صاحبزادہ خان کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے آئی ای ای سی اے ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاہوا لی کے ساتھ پاکستان میں وی ایل ایف، ایل ایف لائٹنگ کا سراغ لگانے والے نیٹ ورک کے قیام کو شروع کرنے اور فروغ دینے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ زاہد رفیع نے کہا کہ یہ ایم او یو پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘