احمد شاہ نے بطور نگراں وزیر حکومت سندھ حلف اٹھا لیا

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے صوبہ سندھ کے نگراں وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے انہیں محکمہ جات سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ہفتہ کے روز  گورنر صوبہ سندھ کامران ٹیسوری نے احمد شاہ سے نگراں وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ مقبول باقر، کابینہ ارکان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سندھ کی نگراں حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احمد شاہ کو محکمہ انفارمیشن، محکمہ اقلیتی امور اور محکمہ سوشل پروٹیکشن کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ صوبہ سندھ نے رولز آف بزنس حکومت سندھ 1986 کی شق نمبر 7(i) کے تحت اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے احمد شاہ کو محکمہ انفارمیشن، اقلیتی اموراور سوشل پروٹیکشن سونپے جانے کی منظوری دی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے