پاک ترکیہ باہمی تجارت میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترکیہ میں پیر کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اکنامک اینڈکمرشل کوآپریشن ترکیہ کے 39 ویں وزارتی اجلاس میں اپنے ترکیہ کے ہم منصب ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کے دوران گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی حقیقی استعداد سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور اقتصادی شعبہ میں تعلقات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں  اپنے ایک بیان میں وزیر تجارت نے کہا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی اور ٹی پی ایس، او ائی سی معاہدے کے نفاذ کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ڈاکٹر عمر بولات کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے بارے میں آگاہ کیا اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp