5 دسمبر: جب سابق وزیر اعظم پاکستان لبنان کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کے دن 1963ء میں پاکستان کے چھٹے وزیر اعظم حسین شہید سہروردی لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ان کی عمر 70 سال تھی اور وہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

کہنے تو ہارٹ اٹیک ان کی موت کی وجہ بنا مگر اس وقت بنگالیوں کا یہ ماننا تھا کہ سہروردی کو صدر ایوب نے قتل کرایا کیونکہ وہ آئندہ آنے والے انتخابات میں اپنی سیاسی پذیرائی اور قد کاٹھ کے باعث ان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے تھے۔ انکی صاحبزادی بیگم اختر سلیمان نے بھی مجاہد بریلوی کے ساتھ انٹرویو میں یہی الزام لگایا تھا کہ سہروردی مرحوم طبعی موت نہیں مرے تھےبلکہ انہیں قتل کرایا گیا تھا۔ آج 60 سال گزر جانے کے باوجود بھی ان کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا۔


آج اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے کوشاں رضاکاروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


آج مٹی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


آج کے دن سال 1940ءمیں معروف گلوکار استاد غلام علی پیدا ہوئے۔


سال 1945ء میں آج کے روز امریکی بحریہ کے 5 ایونجر ٹارپیڈو بمبار طیارے جن میں فلائٹ 19 بھی شامل تھی، برمودا تکون میں غائب ہو ئے۔


آج کے روز1958ء میں معروف ادیب پطرس بخاری کا انتقال ہوا۔


سال 2005ءمیں وزیر تعلیم نے گیارہویں جماعت کے انگریزی نصاب میں سے نظم ’’دی لیڈر‘‘ کو ہٹا یا۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp