اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئرمین ابرار شاہ 3 ساتھیوں سمیت قتل

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یونین کونسل ابرار شاہ کو 3 ساتھیوں سمیت اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ سابق یوسی چیئرمین جھنگ سید ابرار شاہ گاڑی پر جا رہے تھے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ان کے 3 تین ساتھی بھی جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت رفاقت، سید علی شیر اور صاحب گل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا بتایا جا رہا ہے تاہم تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان