وارنٹی کے اندر ریفریجریٹر کیوں خراب ہوا؟ عدالت نے کمپنی کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی میں لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب  ہونے سے متعلق شہری کی کمپنی کے خلاف شکایت پر عدالت نے پرائیویٹ کمپنی کے خلاف شکایت کا فیصلہ سنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

عدالت نے کمپنی کو 2 لاکھ روپے شہری کو بطور ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے کمپنی کو قانونی چارجوئی کی مد میں 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے خراب ریفریجریٹر کی جگہ نیا ریفریجریٹر دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

درخواست گزار عارف کے مطابق اس نے چند ماہ قبل کلفٹن کے علاقے سے ریفریجریٹر خریدا تھا، کمپنی کی جانب سے ریفریجریٹر کی لائف ٹائم وارنٹی دی گئی تھی جو چند ماہ میں ہی خراب ہوگیا ، متعدد بار شکایت کی اور ٹھیک کرانے کے باوجود ریفریجریٹر ٹھیک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر کو دیوار سے کتنا قریب رکھنا چاہیے؟

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے خراب ریفریجریٹر کے بدلے نیا دینے کا کہا مگر ٹال مٹول کرکے تاحال ریفریجریٹر نہیں ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp