پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیداروں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔

شاہ محمود قریشی بلامقابلہ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مقرر کر دیے گئے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور فردوس شمیم نقوی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو، قاسم خان سوری اور مشتاق احمد غنی بھی پارٹی کے مرکزی نائب صدور مقرر کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں مرکزی عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب ہوا تھا جس کے مطابق بیرسٹر گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بن گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب