7 دسمبر 1941 کی صبح جاپانی فوج نے معروف امریکی بندرگاہ پرل ہاربر پر تاریخی حملہ کیا۔ جنگ عظیم دوم کے دوران کیا گیا یہ حملہ امریکی افواج کی جنگ میں شمولیت کی بڑی وجہ بنا۔ آسمان سے برستے گولوں نے بندرگاہ اور اس سے ملحقہ علاقے میں موجود بحری جہاز، آبدوزیں، زمین پر موجود ہوائی جہاز تباہ کر دئیے۔ اس حملے میں جاپان کی جانب سے 6 طیارہ بردار بحری جہازوں، 2 جنگی جہازوں، 2 بھاری اور ایک ہلکے کروزر ، 9 تباہ کن جہازوں، 23 بڑی اور 5 چھوٹی آبدوزوں نے حصہ لیا جس میں 414 جنگی ہوائی جہاز شامل تھے۔ یاد رہے کہ اس حملے میں 414 جہازوں میں سے 353 ہوائی جہازوں نے حصہ لیا۔
پرل ہاربر پر حملے کے نتیجے میں چوبیس سو سے زائد امریکی فوجی مارے گئے۔ اگلے دن 8 دسمبر، 1941 کو امریکہ نے جاپان کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے دوسری جنگ عظیم میں داخل ہونے کا اعلان کردیا۔ بظاہر تو اس حملے میں جاپان کو بھرپور کامیابی ملی تھی کیونکہ امریکہ اس حملے کے لیے تیار نہیں تھا، یا بروقت جواب نہیں دے پایا تھا۔ تاہم، مستقبل کی مناسب حکمت عملی نہ ہونے اور حملے میں ساحل کے قریب موجود اہم تنصیبات، تیل کے ذخائر وغیرہ کو تباہ کیے بغیر واپس لوٹنے کے سبب یہ کامیابی عارضی ہی رہی۔ پرل ہاربر پر حملے کو تاریخ میں ایک اہم لمحے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
آج سول ایوی ایشن کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
سال 1970ء میں آج ہی کے دن پاکستان میں پہلی مرتبہ عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
آج کے دن 1993ء میں مشرقی لندن میں 250 سال پرانے شاہ بلوط کے درخت کو بچانے کے لیے 20 سالہ لڑائی کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
سال 1995 ءمیں گیلیلیو خلائی جہاز لانچ ہونے کے چھ سال بعد مشتری پر پہنچا ۔
2001 ء میں طالبان فورسز نے جنوبی شہر قندھار میں ہتھیار ڈال دیئے۔ اس طرح افغانستان میں 61 روزہ جنگ کے خاتمے کا آغاز ہوا۔
سال1997ء میں فلسفہ کے استاد اور مصنف علی عباس جلالپوری کا انتقال ہوا۔
سال 2017ء میں امریکہ نے سرکاری طور پر یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا۔
چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 سال 2016 ء میں آج ہی کے دن حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ جنید جمشید طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔














