مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کو کیا مشورہ دیا؟

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو مشورہ دیا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر پریشان ہونے والوں کو غزہ کی خواتین اور بچوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں۔

جمعیت علما اسلام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور پولیٹیکل سیکریٹری سیم فلیچر نے آج جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہاش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی واپسی اور پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال  کیا۔ اس موقع پر رہنما جے یوآئی حافظ حمداللہ، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مفتی ابرار بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے حامی ہیں لیکن افغانستان کے اسلامی اور پشتون پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے وہاں کی حکومت خواتین کی تعلیم کے لیے ماحول بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن وامان کے قیام میں بتدریج بہتری آرہی ہے جس کے ساتھ مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے تعاون کی اپیل کی تو مولانا فضل الرحمان نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے معاملہ میں اسلامی مقامی، پشتون روایات اور ثقافت کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر پریشان ہونے والوں کو غزہ کی خواتین اور بچوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 4 ہزار خواتین،  6ہزار بچے اور 20 ہزار عام شہریوں کو بموں کے ذریعے شہید کیا گیا، مغرب پھر بھی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے، مغرب اپنے رویہ پر نظر ثانی کرے، امن کے نام پر غزہ میں قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب اور اسلام کے درمیان ثقافتی تقسیم کو تسلیم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو طلب، بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟