ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی جاوید بلوچ کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی کے مرتکب شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص پر الزام ہے کہ اس نے نے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں زیرِ انکوائری معاملے میں ملوث افراد سے ایف آئی اے کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ ملزم محمد جُمن نے یہ رقم انکوائری ختم کرانے کے عوض وصول کی۔
ملزم کے قبضے سے ایف آئی اے کے نام پر وصول کیے گئے 1 کروڑ روپے میں سے 72 لاکھ روپے نقد اور 40 گرام گولڈ کُوائن برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں