عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، 9 افراد گرفتار

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے ویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان عمرے کی آڑ میں ویزے لگوا کر بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہے تھے۔

ملتان ایئرپورٹ سے اس سے قبل بھی ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے (فائل فوٹو)

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون ایجنٹ بھی ملزمان کے ہمراہ سعودی عرب جا رہی تھی، گرفتار ملزمان کے پاس کسی قسم کی کوئی ہوٹل بکنگ نہیں تھی۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں 6 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جہاں عمرے کی آڑ میں لوگ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے گرفتار ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 29 ستمبر کو ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ سیکریٹری اوورسیز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں یہ بتا چکے ہیں کہ بیرون ملک جتنے بھی بھکاری گرفتار ہوتے ہیں ان میں 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں انتخابی فہرستوں سے نام خارج ہونے پر مسلمانوں کی گرفتاریاں اور ملک بدری

اسحاق ڈار کا ای سی او کی صدارت کے دوران علاقائی روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اظہار

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی تیاریاں مکمل، اسلام آباد اعلامیے کا مسودہ تیار

پنجاب میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی پہلی موسمیاتی رصدگاہ کے قیام پر کام جاری

مریم نواز کا برداشت اور رواداری کے فروغ پر زور، پاکستان کو امن اور بھائی چارے کی مثال بنانے کا عزم

ویڈیو

دیہات کا نمبرداری نظام اختیارات ملنے پر پاکستان کا رخ بدل سکتا ہے

کوئی پارٹی پنجاب میں کلین سویپ نہیں کر سکتی، جلد بڑی شخصیات اور الیکٹیبلز پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے، سعدیہ جاوید

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !