پنجاب: دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کی بیوہ یا اولاد کو نوکری دیے جانے کا سلسلہ ختم

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے نے سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات پر اہلخانہ کو ملنے والی مراعات میں ردوبدل کردیا۔

پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 7 دسمبر کو جاردی کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات کی صورت میں اب بیوہ یا اولاد  کو نوکری نہیں ملے گی تاہم ایسی صورت میں اہل خانہ کو ملنے والی مالی معاونت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

مالی معاونت کے حوالے سے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوران سروس انتقال کرجانے والے اسکیل 1 تا 4 کے ملازم کے اہلخانہ کو 16 لاکھ روپے کی بجائے اب 50 لاکھ روپے ملیں گے۔

اسکیل 5 تا 10 کے ملازم کے اہلخانہ کو 19 کی بجائے 75 لاکھ روپے، اسکیل 11 تا 15 کی فیملی کو 22 لاکھ روپے کی بجائے ایک کروڑ روپے، اسکیل 16 اور 17 کے ملازم کے بیوی بچوں کو 25 لاکھ روپے کی بجائے 1.5 کروڑ روپے جبکہ اسکیل 18 اور 19 کو 34 لاکھ  روپے کی بجائے 2 کروڑ روپے ملیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں اسکیل 20 اور زائد کے ملازم کی دوران سروس وفات پر ملازم کے اہلخانہ کو مالی معاونت کی مد میں 40 لاکھ روپے کی بجائے 2 کروڑ روپے دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میانمار کا 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادگی کا دعویٰ

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی