لاہور ہائیکورٹ: اسموگ پالیسی کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس کو سیل کرنے کا حکم

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے جوہر ٹاؤن کے کیفے کو فوری سیل کرنے کا ہدایت کرتے ہوئے خلاف وزری کرنے والے ریسٹورنٹس کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے اسموگ پالیسی کی خلاف وزری کرنے والے ریسٹورنٹس کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا، اور ہدایت کی کہ بغیر اجازت کیفوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب وکیل ایل ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تعمیر 25 دسمبر تک مکمل ہوگی، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اس کو جلدی مکمل کریں 25 دسمبر بہت دور ہے۔ 9 انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ پیر تک آپ مشاورت کرکے عدالت کو بتائیں کب تک انڈر پاسز کی تعمیر مکمل ہوسکتی ہے۔ اگر میں دن میں بھی انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کرنے کی اجازت دیتا ہوں تو پھر کتنے دن لگیں گے۔ اس پر مشاورت کریں اور انڈر پاسز کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دیں۔

عدلت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا سی بی ڈی نے کوئی ایک گرین پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ یہ بلند وبالا عمارتیں کھڑی کررہے ہیں مگر گرین پروجیکٹ کوئی شروع نہیں کیا۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جب پہلی میٹینگ سی بی ڈی سے ہوئی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ گرین پروجیکٹ شروع کریں گے۔ عدالت نے گرین پروجیکٹ سے متعلق سی بی ڈی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس کے بعد عدالت نے سماعت پیر 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی