9 مئی سمیت شیخ رشید کیخلاف 10 مقدمات درج ہیں، پنجاب حکومت

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے 9 مئی سے متعلق  مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ شیخ رشید کیخلاف پنجاب بھر میں 10 مقدمات درج ہیں۔

شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 10 مقدامت درج ہیں۔۔

پنجاب حکومت کی جانب سے شیخ رشید سے متعلق درج 10 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ شیخ رشید  کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ مقدمات کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے عدالت اس کی پڑتال کرے،  شیخ رشید کو 6 ماہ بعد 9 مئی کے مقدمات میں کیسے نامزد کیا گیا۔

جس پرجسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں عدالت مقدمات کی تفتیش بھی کرے۔۔عدالت کے پاس شیخ رشید کے 10 مقدمات کی تفصیل آگئی ہے جس کی کاپی آپکو فراہم کردی گئی ہے عدالت مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی، عدالت نے مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے کے مطابق ان کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا لیکن آج عدالت میں صوبائی حکومت نے 10 مقدمات کی تفصیل جمع کرادی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چلے کے بعد سے کوئی ٹوئیٹ بھی پوسٹ نہیں کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘