دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل کب اور کہاں لگا اور یہ کتنے دن چلا؟

اتوار 10 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج سے ٹھیک 155 برس پہلےیعنی 10 دسمبر 1868 کو برطانوی شہر لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل نصب کیا گیا۔ اسے انجینئر جان پیک نائٹ نے ریلوے سگنلز کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا تھا۔

دن کے وقت یہ اشارہ 2 شاخوں کی مدد سے چلایا جاتا تھا جس میں لوہے کی بنی شاخ اگر افقی رخ ہو تو مطلب تھا اشارہ بند اور اگر شاخ عمودی رخ ہو تو اس کا مطلب تھا کہ اشارہ کھلا ہے۔ رات کے وقت اس اشارے پر سبز اور سرخ رنگ کے دو لیمپس روشن کیے جاتے تھے جنہیں ایک پولیس اہلکار ہاتھ سے آپریٹ کرتا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک مہینہ بھی نہیں گزرا تھا کہ جس فٹ پاتھ پر لیمپ لگایا گیا تھا اس کے نیچے بچھی گیس کی لائن پھٹ گئی اور اسے چلانے والا پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ یوں دنیا کا پہلا اشارہ ایک مہینہ بھی پورا نہ چل سکا۔


آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


آج دنیا بھر میں موم بتی جلانے کا دن منایا جاتا ہے اور دنیا سے جلدی رخصت ہوجانے والے بچوں کو یاد کیا جاتا ہے۔


آج دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کی تاریخ پیدائش ہے۔ آپ 10 دسمبر 1963ءکو کراچی میں پیدا ہوئے مگر آپ کا آبائی گھر نواں کلے پشاور میں تھا۔


آج کے روز 1768ء میں انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔


آج کے دن سال 1901ء میں پہلے نوبل انعام کا انعقاد ہوا۔اس کے بعد ہر سال 10 دسمبر کو نوبل انعام کا دن منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالسلام  کو بھی آج ہی کے دن 1979ءمیں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔


سال 1941ء میں آج کے دن دوسری جنگ عظیم کے دوران چین نے جاپان، جرمنی اور اٹلی کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کیا۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp