اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی، پاکستان

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے دفتر خارجہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنے میں ناکام رہی ہے، پاکستان فی الفور مطالبہ کرتا ہے کہ انسانی تباہی سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری جنرل کی طرف سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کی درخواست اور غزہ میں انسانی تباہی کے بارے میں ان کی وارننگ کے باوجود، کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

’غزہ کے محصور عوام نے جس اجتماعی سزا کو برداشت کیا ہے وہ بے مثال اور ناقابل قبول ہے۔‘

دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی مہم کا تسلسل انسانی مصائب کو طول دے گا، جس میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتیں ہوں گی اور لاکھوں لوگوں کو جبری بے گھر ہونا پڑے گا۔ یہ ایک وسیع اور زیادہ خطرناک تنازعہ کو بھی متحرک کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایک بھاری ذمہ داری ان تمام لوگوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے غزہ کے عوام پر بلا تعطل بمباری کو طول دینے میں تعاون کیا۔ پاکستان نے انسانی تباہی سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

اسرائیل غزہ کے خلاف اپنے وحشیانہ حملے اور غیر انسانی محاصرے کو جلد از جلد ختم کرے، ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ ابھی کارروائی کرے، اس غیر انسانی جنگ کو ختم کرے اور غزہ کے لوگوں کو نسل کشی سے بچائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد بحال، سرمایہ کار اکاؤنٹس میں ریکارڈ اضافہ

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی