پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ‘شاہ برادرز’ کو ٹیم میں منتخب کر لیا

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں آج پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں  پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل کی گئی۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے کھلاڑیوں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ‘شاہ برادرز’ کو ٹیم میں منتخب کر لیا۔ نسیم شاہ کے بعد ان کے چھوٹے بھائی حنین اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔

نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 میں شامل ہیں جو اس وقت دبئی میں ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین اور عبید شاہ کو پی ایس ایل 9 کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

نسیم شاہ ڈرافٹنگ سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ کر  اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے۔

یہ پہلی بار ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہیں اور تینوں ہی فاسٹ بولر ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا