سندھ: کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی غیر قانونی قرار

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، جس کے بعد رہائشی کنٹونمنٹب بورڈز کو ادا کیے گئے ٹیکسز کو واپس لے سکتے ہیں۔

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواستوں  کی سماعت کی گئی جس کے بعد عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد رہائشی کنٹونمنٹ بورڈز کو ادا کیے گئے ٹیکس بھی واپس لے سکتے ہیں۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز کے وکیل کی استدعا پر فیصلہ 30 دن کے لیے معطل کردیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہے اس لیے مہلت دی جائے جب کہ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز کو پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار نہیں ہے۔18 ویں ترمیم کے بعد لوکل گورنمنٹ ہی پراپرٹی ٹیکس وصول کرسکتی ہے ۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کنٹونمنٹ بورڈز کو پراپرٹی ٹیکس کی وصولی سے روکا جائے ۔ کنٹونمنٹ کی جانب سے ٹیکس وصولی کے خلاف میلنیم شاپنگ سینٹر اور فیصل کنٹونمنٹ بورڈز کے رہائشیوں نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟