میں اور وہ

جمعہ 15 دسمبر 2023
author image

شفاعت علی

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میں:جی آپ کون

وہ:میں پی ٹی آئی والا

 میں: جی آپ کا کیا مسئلہ ہے

وہ:منظور پشتین کو رہا ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

میں: یہ آپ کہہ رہے ہیں

وہ:جی

میں:کیوں

وہ: ہمیں عقل آگئی ہے

میں:پہلے کیا ہوا تھا

وہ:پہلے ہم لاڈلے تھے

میں:جی آپ کون ہیں

وہ:جی میں ن والا

میں:مسئلہ ؟

وہ:جی یہ بشریٰ بی بی ٹھیک عورت نہیں ہے اسے جیل میں ہونا چاہیے

میں:یہ آپ کہہ رہے ہیں ؟

وہ:جی

میں: مگر آپ کی تو اپنی لیڈر  کے ساتھ یہ سب کچھ ہو چکا  ہے

وہ:ہاں ہوا ہے

میں: تو؟

وہ:تو کیا؟

میں:تو اب آپ وہی باتیں کیوں کر رہے ہیں

وہ:ہہماری عقل چلی گئی ہے

میں:کیوں

وہ: اب ہم لاڈلے ہیں

میں:جی آپ کون

وہ:جی میں جیالا

میں:مسئلہ

وہ:جی نواز شریف برا آدمی ہے

میں:ہیں ؟ یہ کب سے

وہ:یہ بس پتا کرایا ہے

میں:کیا چاہتے ہیں

وہ:وزارت عظمیٰ

میں:لیکن آپ کے پاس تو عوامی مقبولیت نہیں ہے

وہ:وہ تو نواز شریف کے پاس بھی نہیں ہے

میں:لیکن انہوں نے تو پنجاب سے  لڑنا ہے

وہ:اس نے تو لڑنا ہے، ہم نے تو سندھ میں لڑنا بھی نہیں۔ ابھی سے اپنا ہے۔ تو مقبول ہم ہوئے کہ وہ؟

میں: تو آپ کا امیدوار کون ہوگا

وہ:بلاول نے بننا تھا اگر حامد میر نہ ہوتا

میں:تو اب کیا ڈیسائڈ ہوا

وہ:ابھی بس ہم ناراض ہیں

میں :کس سے

وہ:سب سے

میں:کیوں

وہ:بوریت ہو رہی تھی ۔۔۔ ہم تو لاڈلے بھی نہیں

میں:جی آپ؟

وہ:جی ہم اسٹیبلشمنٹ

میں:جی بھائی جی بھائی کیا ہوا؟

وہ:کچھ ہو ہی نہیں رہا

میں: تو کیا پلان ہے

وہ: ٹرن آؤٹ پہ ہے، 8 فروری ڈیسائڈ کرے گی

 وہ:10  سے 15 فیصد پہ ہمارا چانس ، 50 فیصد پہ انکا

میں: اللہ تم سب کو اتحاد دے، ملک کی فکر ہو چلی ہے۔ اللہ خیر کرے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم