جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اور غزہ میں جنگ بندی ناگزیر ہیں، آرمی چیف

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اور غزہ میں جنگ بندی ناگیر ہے، آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کی اور غزہ میں معصوم شہریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے بھی عالمی امن کے لیے پاک فوج اوردیگراداروں کےکردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کیا، آرمی چیف نے خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیویارک میں اقوام  متحدہ ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کشمیر کے تنازع کے حل سے جڑا ہے، تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا پائیدار حل ہونا چاہیے جو کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہو۔ انہوں نے غزہ کی صورت حال پر بھی بات کی اور کہا کہ جنگ بندی کے معاملے پر عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے مخاطب ہو کر کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے فوری خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں، غزہ میں انسانی المیے کوروکنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلے کا پائیدار حل 2 ریاستی حل میں مضمر ہے۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے غزہ میں معصوم شہریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا، یواین سیکرٹری جنرل نے  آرمی چیف کے خدشات کو تسلیم کیا۔ یواین سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریسن نے آرمی چیف کے یو این ہیڈ کوارٹر کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور عالمی امن کے لیے پاک فوج اوردیگراداروں کےکردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی