اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 فیصد کمی کے ساتھ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا ہے جو ملکی معیشت میں بہتری کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ماہ نومبر کے جاری کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ ) کے خسارے میں اضافہ درآمدات کو کنٹرول کرنے کی وجہ سے ہوا۔
مرکزی بینک کے جاری اعداوشمار کے مطابق نومبر میں ملکی برآمدات 2.73 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 4.45 ارب ڈالر رہیں۔ نومبر کا تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالر رہا، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2.43 ارب ڈالر رہا جبکہ نومبر کی ترسیلات زر 2.25 ارب ڈالر رہیں۔ نومبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 90 لاکھ ڈالر رہا۔
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں کا خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔ ان 5 مہینوں میں ملکی برآمدات 12.51 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 21.28 ارب ڈالر رہیں۔ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران تجارتی خسارہ 8.77 ارب ڈالررہا، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 12.85 ارب ڈالررہا۔ ان 5 مہینوں میں جاری خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔
مالی سال کے پہلے 5 مہینوں میں درآمدات 16 فیصد کم جبکہ برآمدات 5 فیصد بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 فیصد کم ہوا۔ یہ جاری خسارہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں 3.26 ارب ڈالر تھا۔