ایس آئی ایف سی اجلاس میں ایس آئی ایف سی ویزا سہولت کی باضابطہ منظوری دیدی گئی

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا نگران وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت 2 روزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم شعبوں میں مختلف پالیسی سطح کے اقدامات اور منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس کے افتتاحی روز متعلقہ وزارتوں نے مختلف منصوبوں اور متعلقہ پہلوؤں پر پیش رفت پیش کی اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کی سفارش کی۔

کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں مجموعی پیش رفت اور اقتصادی روابط کی سطح بالخصوص متحدہ عرب امارات اور ریاست کویت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور

معاہدوں پر دستخط کو سراہا۔

کمیٹی نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ معاہدوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے منصوبوں پر کام میں تیزی لائیں۔

کمیٹی نے مختلف اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق نظامی امور کا جائزہ لیا اور قومی سطح پر صنعتی ترقی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور و خوض کیا۔

کمیٹی نے سرکاری ملکیت والے اداروں (ایس او ای) کی نجکاری کے جاری عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ ٹائم فریم کے مطابق عمل کو تیز کریں۔

کمیٹی نے کاروبار اور سرمایہ کاری سے متعلق دوست ممالک کے لیے ایس آئی ایف سی ویزا سہولت کا باضابطہ منظوری دی جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اجلاس میں  متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔2 روزہ اجلاس کل بھی جاری رہے گا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز