اسلام آباد پولیس نے ماہ نومبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ اسلحہ، منشیات اور اشتہاریوں سمیت 3484 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے 358 ملزمان سے 16 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ ’ان میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی، چوری، گاڑی و موٹرسائیکل چوری کے ملزمان شامل ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے ماہ نومبر میں 45 گاڑیاں اور 82 موٹرسائیکل برآمد کیے جبکہ 45 جرائم پیشہ گروہوں کے 114 ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ماہ اسلحہ، منشیات ، اموال کے مقدمات اور اشتہاریوں سمیت 3484 ملزمان کو گرفتار کیا۔
اسلام آباد پولیس نے 358 ملزمان سے 16کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔
ان میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر،نقب زنی، چوری،گاڑی و موٹرسائیکل چوری کے ملزمان شامل ہیں۔…
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 18, 2023
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نومبر میں 232 منشیات فروشوں سے 60 کلوگرام چرس، 77 کلوگرام ہیروئن، 1460 گرام آئس، 1054 بوتلیں شراب برآمد کی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 160 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ان ملزمان سے 12 کلوشنکوفیں وبندوقیں، 132 پسٹل معہ بھاری ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگین و دیگر مقدمات کے 334 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
ترجمان نے کہاکہ اسی طرح بھکاریوں کے ایک سہولت کار سمیت 788 بھکاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، گزشتہ مہنیوں کی نسبت جرائم کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15، آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔ ’آئیں ہم سب مل کر اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں‘۔