علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف اپنے بھائی کا مقدمہ لڑوں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر وی نیوز کے سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گی، صرف اپنے بھائی کا مقدمہ لڑ رہی ہوں۔ ان سے سوال ہوا کہ کیا ان کی کوئی بہن یا عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی الیکشن میں حصہ لیں گی تو انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ رہا ہم صرف عمران خان کے کیسز لڑ رہے ہیں۔

عمران خان بھی کہیں تو الیکشن نہیں لڑوں گی، علیمہ خان

علیمہ خان سے سوال ہوا کہ اگر عمران خان الیکشن لڑنے کا کہیں تو آپ الیکشن لڑیں گی، جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ اگر وہ کہیں تب بھی میں الیکشن نہیں لڑوں گی۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہماری انصاف کی امید اللہ سے ہے اور سپریم کورٹ سے بھی انصاف کی امید رکھنی چاہیے لیکن جو کچھ ہورہا ئے وہ سب آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پھر میں سپریم کورٹ سے نا امید نہیں ہیں اگر سپریم کورٹ سے امید نہیں لگائیں گے تو کس سے لگائیں گے۔ سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہونی چاہیے، اگر ہمیں وہاں سے بھی انصاف نہیں ملتا تو اللہ سے ضرور ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نوازشریف نے 2 امپائر کھڑے کیے ہیں اور وہ چاہ رہے ہیں کہ مخالف ٹیم کو میدان سے ہی آؤٹ کردو اس کا ثبوت اب واضح ہے کہ لوگ کاغذات جمع کرانے جاتے ہیں ان سے کاغذات ہی چھین لیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟