امریکی صدر جلد کے کینسر سے صحت یاب

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کینسر کے مرض سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن میں گزشتہ ماہ جلد کے کینسر کے زخم کی تشخیص ہوئی تھی جو معمولی علاج کے بعد مندمل ہوگیا ہے۔

دریں اثنا رپورٹ میں جوبائیڈن کے معالج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صدر اب صحت یاب ہیں اور انہیں مزید علاج کی ضرورت نہیں تاہم ان کی طبی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

80 سالہ امریکی صدر کا رواں سال فروری میں جسمانی معائنہ ہوا تھا جس کے بعد ان کی صحت کو فرائض کی ادائیگی کے لیے موزوں قرار دیے دیا گیا تھا۔

صدر جوبائیڈن کے معالج کیون اوکونر کے ایک نوٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن کے سینے میں ایک زخم تھا جسے 16 فروری کو علاج کے بعد ٹھیک کر دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کیون اوکونر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب انہیں مزید علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے مطابق امریکی صدر جس زخم کا شکار ہوئے وہ کینسر کی عام شکل ہے۔

امراض جلد مرکز کے مطابق ہر سال 36 لاکھ امریکی افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوتی ہے۔ کینسر کی دوسری اقسام کے مقابلہ میں یہ قسم زیادہ کثرت سے پھیلتی ہے لیکن یہ قابل علاج ہے اور اگر ابتدائی مرحلے میں ہی اس کا سدباب کر لیا جائے تو اس سے نقصان کم سے کم پہنچتا ہے۔

صدر جوبائیڈن ماضی میں بھی کئی مرتبہ اسی جلدی کینسر سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم ان کا کامیاب علاج کرلیا گیا تھا۔

جلد کے کینسر سے بچنے کے لیے معالجین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گرم رہنے کے لیے زیادہ کپڑوں اور سن اسکرین والے لوشن کو استعمال کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کا جواں سالہ بیٹا اور بہو دونوں ہی دماغ کے کینسر میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار