میلبرن کی پچ دیکھ کر پاکستان جیسا احساس ہو رہا ہے ، سعود شکیل

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے میلبرن  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ دیکھ کر پاکستان جیسا احساس ہو رہا ہے، امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

سعود شکیل کا کہنا تھا پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز بولنگ اچھی نہیں ہوئی، پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زیادہ رنز بنے وہیں سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔

پاکستان کے بولنگ اٹیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بولر نئے ہیں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، بدقسمتی سے خرم شہزاد انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے، میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سعود شکیل کا کہنا تھا بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہے ایک اننگز سے کم بیک کر سکتے ہیں، امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر فارم واپس لائیں گے۔

مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا پرتھ میں ڈراپ ان پچ تھی اس پر وہ پہلی بار کھیلے اور سیکھنے کا موقع ملا، امید ہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں پرتھ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp