کراچی : انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے والے گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ نے ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون کیا۔

ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم نے بدنام زمانہ 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث منظم گینگ کے کارندے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح شہریوں کو موزمبیق کے جعلی ویزے فراہم کرتے تھے، ملزمان متاثرین کو موزبیق سے دیگر افریقن ممالک سمگلنگ میں بھی ملوث تھے، گرفتار ملزمان میں سہیل اسلام اور محمد عارف شامل ہیں، جن کو کراچی کے علاقے ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے کہ متعدد شہریوں کو جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ممالک میں غیر قانونی داخلے کے لیے سہولت فراہم کی۔

گرفتار ملزمان غیر قانونی بارڈر پار کروانے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے ساتھ رابطے میں تھے، ملزمان نے غیر قانونی بارڈر پار کروانے کے عوض متاثرین سے بھاری رقوم وصول کیں ہیں۔

ملزمان کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ درج تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی