ڈالر کی قدر میں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی زرمبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔

ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 73 پیسے سستا ہوا جبکہ ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 26 پیسے کم ہوکر 282 روہے 53 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284.50 روپے سے کم ہوکر 284 روہے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے کی مجموعی کمی سے 311 روپے سے کم ہوکر 310 روپے کا ہوگیا۔ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کمی کے بعد 360 روپے پر آگیا۔ جبکہ امارتی درہم ایک روپے کمی سے 77 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

 اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 50 پیسے کی کمی کے ساتھ  76 روپے سے کم ہوکر 75 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp