رواں سال کتنے سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا؟

جمعرات 28 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے سال 2023 میں سیاحوں کی آمد سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال 1 کروڑ 69 لاکھ، 88 ہزار 946 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ کے زیرنگرانی 1422 کال سینٹر نے سیاحوں کی آمد سے متعلق ڈیٹا جمع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 26 دسمبر 2023 تک 1 کروڑ 69 لاکھ، 88 ہزار 946 سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا جن میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 4 ہزار 554 رہی۔ سب سے زیادہ سیاح گلیات گئے جن کی تعداد جنوری سے دسمبر تک 63 لاکھ، 48 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وادی ناران کاغان میں 50 لاکھ 80 ہزار، مالم جبہ میں 35 لاکھ 49ہزار سے زیادہ جبکہ دیر اپر اور دیر لوئر میں ایک سال کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار 740 سیاح سیرو تفریح کے لیے گئے۔

چترال لوئر میں 5 لاکھ91 ہزار 330 جبکہ اپر چترال میں 38 ہزار 771 سیاحوں کی آمد ہوئی جن میں غیر ملکی سیاح 1 ہزار 624 چترال لوئر گئے۔ چترال اپر میں 791، دیر اپر اور لوئر میں 417، گلیات میں 237، مالم جبہ میں 588 جبکہ ناران کاغان میں 897 غیر ملکی سیاح آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟