مہوش حیات اور ایچ ایس وائی کی ٹیلی فلم کا ٹریلر جاری

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات پاکستان کی میگا اسٹار ہیں۔ وہ کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری سے وابسطہ ہیں۔ مہوش حیات پچھلے کچھ سالوں سے بڑے پیمانے پر فلمیں بنا رہی ہیں۔

مہوش حیات اس سے قبل ’ جوانی پھر نہیں آنی‘، ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور ’تیری میری کہانیاں‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 مہوش حیات نے اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہالی ووڈ کی طرف رخ کیا اور مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے ’مس مارول‘  میں اداکاری کی جہاں وہ مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

مہوش حیات نے برطانیہ میں اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کر رکھا ہے جہاں وہ ہماری ثقافت اور اقدار کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کی کوشش کریں گی۔

دوسری جانب ایچ ایس وائی ایک معروف ڈیزائنر ہیں جو ’پہلی سی محبت‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر جلوہ گر ہوئے۔ انہوں نے اپنی اچھی اداکاری سے سب کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے عشرت میڈ ان چائنا کے نام سے ایک فلم بھی بنائی ہے۔

مہوش حیات اور ایچ ایس وائی اب ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر ایک ٹیلی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس ٹیلی فلم کی کہانی فائزہ افتخار نے لکھی ہے اور اس کی ہدایت کاری احمد بھٹی نے کی ہے۔

 اس ٹیلی فلم کا ٹریلر منظر عام پر آ چکا ہے۔ اس کے منظر عام پر آتے ہی مداحوں نے اسے بے حد پسند کیا ہے ، اس میں مداح مہوش حیات اور ایچ ایس وائی دونوں کی اداکاری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار