ریٹرننگ افسران نے جانچ پڑتال کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، حماد اظہر، اختر مینگل سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسرز نے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی اور اعتراضات پر بحث کے بعد سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حلقہ این اے 89 میانوالی اور حلقہ این اے 122 لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے تحریک انصاف کے تمام ممکنہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر کے اعتراضات پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو حلقہ این اے 122 لاہور سے نا اہل قرار دے دیا یہاں سے کل 11 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
ریٹرنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اور 5 سال تک وہ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا تعلق بھی حلقہ 122 سے نہیں ہے۔
ادھرحلقہ این اے 214 تھرپارکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر ترین رہنما شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والے دیگر اُمیدواروں میں خرم لطیف کھوسہ بھی شامل ہیں۔
مسرت جمشید، جمشید اقبال چیمہ، حماد اظہر کا کاغذات مسترد
ریٹرننگ افیسر کے مطابق این اے 121 سے مسرت جمشید اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں ۔اسی طرح حلقہ پی پی 172 سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ شیخ رشید احمد اور راشد شفیق نے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد
لاہور این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں، میان نواز شریف کے کاغزات نامزدگی پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا تھا۔ جب کہ حلقہ این اے 130 سے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد
حلقہ این اے 263 کوئٹہ سے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں اور ریٹرنگ آفیسر نے کہاہے کہ تحریری فیصلہ جلد قاسم سوری کے وکیل کو دیا جائے گا۔ قاسم سوری اشہتاری ہیں ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک ہے۔
شاہ محمود قریشی، سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد
حلقہ این اے 214 تھرپارکر سے شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں اس کے علاوہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کے حلقہ 264 سے جمع کیے گئے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد
پی ایس گولارچی 72 پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے رسول بخش کی جانب سے ذوالفقار مرزا کے کاغذات پر اعتراض دائر کیا گیا تھا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ ذوالفقار مرزا مختلف بینکوں کے کروڑوں کے نا دہندہ ہیں۔
پی بی 20 خضدار سے میر خالد لانگو سمیت 4 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
اعجاز الحق ، بشارت راجہ کے کاغذات مسترد
ادھر راولپنڈی میں این اے 55 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بشارت راجہ اور مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجازالحق کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔
میجر (ر) طاہر صادق، زین الہٰی، عاطف خان کا کاغذات مسترد
اسی طرح این اے 49 اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق کے بیٹے زین الہٰی کے بھی کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح این اے 22 مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے عاطف خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ عاطف خان کے حلقہ کے پی کے 59 پر بھی کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
شہر یار آفریدی، ملک عمر اسلم کے کاغذات مسترد
اسی طرح حلقہ این اے 35 کوہاٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شہر یار آفریدی کے کاغذات بھی مسترد کر دیے گئے، اسی طرح نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ملک عمر اسلم اعوان، حسن اسلم اعوان کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی اُمیدواروں کے کاغذات مسترد کیے جانے پر اسد قیصر کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے کاغذات نامزدگی بغیر کسی وجہ کے مسترد کیے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانا صرف اورصرف نوازشریف کووزیراعظم بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے کے طور پراستعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرنواز شریف اس طرح کے الیکشن چاہتے ہیں توانورالحق کاکڑ کی طرح ان کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر قانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور عوام کی عدالت میں بھی جایئں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوام سے کہتا ہوں ہم ڈرے نہیں ہیں آپ لوگوں نے ظلم کا بدلہ ووٹ کے ساتھ لینا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں (ریٹرننگ افسر) نے حلقہ پی پی 88 میانوالی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے ہیں۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ پی پی 88 میانوالی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کے بھارئی محمد علی اکبر خان اور محمد علی جعفر خان کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
جھنگ کے این اے 108 سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے ہیں۔
اعجاز چوہدری کے کاغذات مسترد
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ این اے 51 مری سے پی ٹی آئی کے لطاسب ستی اور سہیل عرفان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
جمیشید دستی کے 3 حلقوں سے کاغذات مسترد
پاکستان تحریک انصاف کے جمشید دستی کے مظفرگڑھ سے این اے 175، 176 اور پی پی 269 ، پی پی 271 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں جبکہ این اے 175، 176 سےجمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے ہیں۔
ایاز امیر، چوہدری پرویز الہٰی، اہلیہ پرویز الہٰی کے کاغذات مسترد
اسی طرح این اے 58 سے ایاز امیر، این اے 59 سے پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات بھی مسترد ہوگئے جبکہ این اے 106 اور پی پی 121 ٹوبہ ٹیگ سنگھ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سعید اکبر کے کاغذات بھی مسترد کردیے گئے ہیں۔
نعیم پنجوتھا، قیصرہ الہٰی، مونس الہٰی، سمیرا الہٰی کے کاغذات مسترد
پی پی 80 سے پی ٹی آئی کے نعیم پنجوتھا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ گجرات سے پی پی 32 سے پرویز الٰہی، قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی اور سمیرا الہیٰ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے ہیں۔
اسی طرح این اے 180 کوٹ ادو سے پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما شبیر علی قریشی، غلام مصطفیٰ کھر، اہلیہ ایونیہ مصطفیٰ اور آزاد امیدوار فیاض چھجڑا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے ہیں۔
اسی طرح صوبہ بلوچستان سے میں این اے 262 پر 55 امیدواروں میں سے37 کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جبکہ 18 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔
نواب ایازجوگیزئی، خوشحال کاکڑ کے کاغذات مسترد
این اے 262 پر پشتونخوا میپ کے نواب ایازجوگیزئی، پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال کاکڑ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ظہورآغا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔جب کہ این اے 264 کوئٹہ سے میر خالد لانگو اور پرنس عمر احمد زئی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں سےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر کے این اے 19 اور پی کے 50، این اے 20 اور پی کے 52 اور 53 سے پاکستان تحریک انصاف کے شہرام ترکئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
علی اٰمین گنڈا پور کے کاغذات مسترد
صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے 44 سے ست علی امین گنڈاپور کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے 29 اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے جن میں شیرافضل، شیر علی ارباب اور شاندانہ گلزار بھی شامل ہیں۔
اعظم خان سواتی، زلفی بخاری کے کاغذات مسترد
ریٹرننگ افسران کی جانچ پڑتال کے بعد اعظم خان سواتی کے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، اٹک کے این اے 50 سے زلفی بخاری کے کاغذات مسترد ہو ئے جب کہ مردان تخت بھائی این اے 22 سے علی محمد خان کے کاغذات بھی مسترد کیے گئے ہیں۔
علی محمد خان، افتخار علی مشوانی کے کاغذات مسترد
مردان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 سے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں جب کہ مردان ہی سے پی کے 60 سے تحریک انصاف کے امیدوار سابق ایم پی اے افتخار علی مشوانی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
مردان ہی سے پی کے 55 سے تحریک انصاف کے امیدوار سابق ایم پی اے طفیل انجم اور پی کے 56 سے تحریک انصاف کے امیدوار سابقہ ایم پی اے امیر فرزند کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کیے گئے ہیں۔
سابق وزیر زرتاج گل، طاہر اقبال چوہدری، عبدالمجید خان نیازی کے کاغذات مسترد
اسی طرح پی کے 59 مردان سے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں جب کہ سابق وزیر زرتاج گل اور وہاڑی سے پی ٹی آئی کے امیدوار طاہر اقبال چوہدری کے کاغذات کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ لیہ کے حلقہ این اے 181 سے عبد المجید خان نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
مراد سعید، فضل حکیم، ڈاکٹر امجد کے کاغذات مسترد
ضلع سوات سے رپوش مراد سعید، فضل حکیم، ڈاکٹر امجد، دیر سے محمد اعظم اور صبغت اللہ کے بھی کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مردان سے عاطف خان اور علی محمد خان، صوابی سے اسد قیصر، شہرام ترکئی، شہریار آفریدی اور علی امین گنڈاپور جبکہ این اے 28 سے تیمور جھگڑا کے کاغذات نامزگی مسترد کیے گئے ہیں۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے47 اور 48 سے مسترد کر دیے گئے