سردار اختر مینگل کو سپریم کورٹ سے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی اور سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

اعتراض کنندہ یاسر احمد نے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ ریٹرننگ افسر نے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جبکہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے تھے۔ ہائیکورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے، اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں، اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان  پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی، صنم جاوید، میجر (ر) طاہر صادق، عمر اسلم اور شوکت بسرا سمیت دیگر کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں