اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

این اے 48 کا ذکر کیا جائے تو این اے 48 سے 61 میں سے 39 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 22 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ این اے 48 سے چوہدری رفعت، راجا خرم نواز، شیخ انصر عزیز، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مصطفی نواز کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ حلقے سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

این اے 47 میں مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، جن میں سے 36 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 39 امیدوران کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ این اے 47 سے چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ذیشان نقوی، راجا خرم نواز، بابر اعوان، عامر کیانی اور مصطفی نواز کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جبکہ شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

این اے 46 میں مجموعی طور پر 73 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ جن میں سے 41 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ این اے 46 سے 32 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے راجا عمران اشرف، مسلم لیگ ن کے ذیشان نقوی اور انجم عقیل خان جبکہ پی ٹی آئی کے بابر اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کیےگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp