پی ٹی آئی اُمیدواروں کے کاغذات مسترد کرنا نوازشریف کووزیراعظم بنانے کا اوچھا ہتھکنڈا ہے، اسد قیصر

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے کاغذات نامزدگی بغیر کسی وجہ کے مسترد کیے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز ایک ویڈیو پیغام میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانا صرف اورصرف نوازشریف کووزیراعظم بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے کے طور پراستعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرنواز شریف اس طرح کے الیکشن چاہتے ہیں توانورالحق کاکڑ کی طرح ان کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر قانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور عوام کی عدالت میں بھی جایئں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوام سے کہتا ہوں ہم ڈرے نہیں ہیں آپ لوگوں نے ظلم کا بدلہ ووٹ کے ساتھ  لینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم