پیپلز پارٹی نے ’تیر‘ سے مشابہ انتخابی نشانات پر اعتراض اٹھا دیا

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں پیپلز پارٹی نے 5  انتخابی نشانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے منظور کردہ یہ الیکشن سمبلز پی پی پی پارلیمنٹیرینز کے نشان سے مشابہت رکھتے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ جن 5 نشانات پر اعتراضات اٹھائے ہیں ان میں پینسل، بال پوائنٹ پین، پین، پیچ کس اور ٹوتھ برش شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ یہ تمام نشانات تیر سے مشابہت رکھتے ہیں۔

خط متن کے مطابق یہ مشابہت عام ووٹر کو کنفیوژ کرسکتی ہے، لہٰذا اگر یہ نشانات دیگر امیدواروں کو الاٹ کیے جاتے ہیں تو ان کو ووٹ پڑ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے خط میں 2018 کے عام انتخابات کے موقع پر جہانگیر ترین کے اعتراض کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے بیٹسمین نشان پر اعتراض اٹھایا تھا اور اس اعتراض کے جواب میں ہائیکورٹ نے بیٹسمین کا نشان روک دیا تھا۔

ان مندرجات کے ساتھ پیپلزپارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے تیر سے مشابہت والے نشانات واپس لیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ