پی سی اے اے نے شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا شیڈول دوبارہ جاری کر دیا

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شدید دھند کے باعث منسوخ کی گئی پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خراب موسم کے باعث منسوخ، ڈائیورٹ اور تاخیر کا شکار فلائیٹس دبئی تا پشاور تا دبئی ای کے 636/637 منسوخی کے بعد کل روانہ ہوں گی۔

اسی طرح شارجہ تا پشاور تا شارجہ پی کے 257/258 پرواز منسوخ کردی گئی ہے جس کا دوبارہ شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

 سول ایوی ایشن حکام نے دبئی تا پشاور پرواز پی کے 284 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ بحرین تا پشاور تا بحرین پروازیں جی ایف 784/785 منسوخی کے بعد جمعہ کے لیے ری شیڈول کر دی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شارجہ تا پشاور تا شارجہ پروازیں9556/557 منسوخی کے بعد کل کے لیے ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دوحہ تا پشاور تا دوحہ پرواز کیو آر 600/601 پشاور سے منسوخی کے بعد اسلام آباد سے آپریٹ ہوگی۔

اسلام آباد سے دوحہ فیری فلائیٹ آپریٹ ہوگی اورکیو آر 601  جمعہ کو پشاور سے ری شیڈول کی گئی ہے اور آج کے مسافروں کو اگلی فلائیٹ سے دوحہ بھیجا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ریاض تا پشاور ایس وی 793 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑدیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار