جون 2024 تک زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جون 2024 کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

یہ بات ٹاپ لائن سکیورٹیز کے چیف ایگزیکو آفیسر محمد سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف سطح کے معاہدے کے بعد کثیر الجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طورپر 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ 23 ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں کنٹری رپورٹ آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 2.8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 29 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.22 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp