’ ہمارے دلوں کی ملکہ ہے‘ عروہ حسین اور فرحان سعید کا بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عروہ حسین اور فرحان سعید جو اپنی غیر معمولی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں اور لاکھوں لوگ ان کو پسند کرتے ہیں، انہوں نے نہ صرف ایک مشہور جوڑے کے طور پر دلوں کو موہ لیا ہے بلکہ شادی شدہ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عروہ حسین نے بچی کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی، اور بچی کا نام ’جہاں آرا‘ بھی اپنے مداحوں کو بتایا۔ انہوں نے بیٹی کی آمد پر خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں آرا ہمارے دلوں کی ملکہ ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ناقابل تصور خوشی لانے کے لیے جہاں آرا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عروہ اور فرحان کی طرف سے شیئر کی جانے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں میاں بیوی خوش ہیں، اور مداحوں نے بھی اپنے تبصروں میں دل کو چھونے والے پیغامات، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

عروہ حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ: پھر تم اپنے اللہ کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

’خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ آ گیا ہے، ’جہاں آرا سعید‘، ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے “آرا” کہیں گے، آپ ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں کی ملکہ ہیں، ہمارے لیے ناقابل تصور خوشی اور شکر گزاری لانے کے لیے آرا کا شکریہ، آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ ہمارا دوبارہ جنم بھی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سے سیکھیں گے اور آپ کے لیے ہر روز بہتر اور بہتر والدین بنیں گے، آپ ترقی کریں، کھلیں، اپنے پاکیزہ دل کے ساتھ ہر جگہ کو روشن کریں۔ ہماری دنیا میں خوش آمدید ’الحمدللہ‘۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے دسمبر 2016 میں شادی کی تھی جبکہ سال 2020 میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جن کی بعد میں تردید کر دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟