گوری خان کے بھائی نے شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں کیوں دیں؟

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بھائی وکرانت چبر ابتدائی طور پر نہ صرف شاہ رخ خان کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کرتے تھے بلکہ ان پر شاہ رخ خان کے قتل کا جنون بھی سوار تھا۔

فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گوری نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کو قبول کرنے کے حوالے سے ان کی فیملی کو بہت سے خدشات تھے۔ گوری خان نے انکشاف کیا کہ ’ان کا خاندان ہندو مذہب سے تھا جو یہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ کسی مسلمان سے شادی کریں۔ شاہ رخ کے حوالے سے ان کے تعلقات کو لے کر غیر سنجیدہ ہونے تک کی رائے قائم کی جا چکی تھی۔‘

اپنے بھائی وکرانت چبر کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوری خان نے بتایا کہ ’ان کے بڑے بھائی جب بھی شاہ رخ خان کو میری طرف دیکھتے ہوئے دیکھ لیتے تو ان کے سر پر خون سوار ہو جاتا تھا یہاں تک کہ ایک بار انہوں نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ’ان کے بھائی ویسے تو مزاج کے بہت ٹھنڈے تھے مگر شاہ رخ خان کو دیکھتے ہی پتا نہیں انہیں کیا ہو جاتا تھا کہ وہ غصے سے لال پیلے ہو جاتے تھے۔‘

گوری خان نے بتایا کہ ’ان کے بھائی وکرانت انہیں لے کر کافی فکر مند رہا کرتے تھے جب بھی شاہ رخ خان کو انہیں گھورتے ہوئے دیکھتے تو غصے میں چلانے لگتے کہ میں تمہارا کچومر بنا دوں گا، جان سے مار دوں گا۔‘

گوری نے مزید کہا کہ ’میں جانتی ہوں یہ دھمکیاں شاہ رخ کے لیے کافی پریشان کن رہی ہوں گی مگر کیونکہ وہ میرے بڑے بھائی تھے اس لیے شاہ رخ خان سب برداشت کرتے گئے۔‘

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ان کی شاہ رخ سے ملاقات ہوئی تو شاہ رخ خان 12ویں جبکہ وہ خود 9ویں جماعت میں پڑھتی تھیں، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس وقت ان کے بڑے بھائی وکرانت بھی کسی لڑکی کو ڈیٹ کیا کرتے تھے، اس کے باوجود وہ شاہ رخ کو پسند کرنے کی ہمت تک نہیں رکھتی تھیں، لیکن ہمارے شادی کا تمام کریڈٹ شاہ رخ خان کی بے لوث محبت کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گوری خان اور شاہ رخ خان کی شادی 25 اکتوبر 1991 میں ہوئی تھی جب گوری 22 سال جبکہ شاہ رخ خان 26 برس کے تھے۔ شاہ رخ خان اور گوری خان نے بین المذاہب شادی کی تھی، لیکن انہوں نے دونوں مذاہب کا احترام یقینی بنایا اور اپنے بچوں کی پرورش سیکولر طریقے سے کی ہے۔ ان کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے