اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل: ڈی پی او سمیت معروف ٹی وی اینکر بھی قصور وار نکلا؟

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبا سے جنسی ہراسانی کے اسکینڈل کے معاملے پر پنجاب حکومت کی ہدایت پر قائم ایک رکنی ٹریبونل نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ ٹریبونل نے واقعہ کی ذمہ داری ڈی پی او بہاولپور، ڈی ایس پی، سب انسپکٹر سمیت معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کو بھی واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

 

ٹریبونل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں واقعہ کی ذمہ داری  ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس پرعائد کردی گئی، ڈی ایس پی جمیشد، سب انسپکٹر رمضان کو بھی واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ ٹریبونل نے اینکر پرسن اقرار الحسن پر بھی واقعہ کی ذمہ داری عائد کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریبونل نے پولیس ٹاؤٹ عبد اللہ کو بھی واقعے کا زمہ دار قرار دیا، ٹریبونل کے سربراہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 3 ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی، ج کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبا سے جنسی ہراسانی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

رپورٹ میں لکھا گیا کہ یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال اور خریدوفروخت کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے، پولیس نے بغیر تحقیق اور بغیر شواہد کے جنسی ہراسانی اور منشیات کے استعمال کے الزامات عائد کیے۔ پولیس کے عمل سے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ سوشل میڈیا پر بھی غیر مصدقہ خبروں سے  یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، الزامات سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی عزت و تکریم کو داؤ پر لگایا گیا۔

واضح رہے کچھ ماہ قبل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبا سے جنسی ہراسانی کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس پر پنجاب حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرکے 3 ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں