بنگلا دیش: عوامی لیگ کو 60 فیصد نشستوں پر برتری، حسینہ واجد کو پانچویں بار اقتدار ملنے کی راہ ہموار

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش کے عام انتخابات میں حکمران اتحاد نے میدان مار لیا ہے اور 60 فیصد نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔

بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے 7 فروری بروز اتوار کو پولنگ ہوئی اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے بتایا ہے کہ ٹرن آؤٹ صرف 40 فیصد رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی 300 میں سے 225 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ آگے ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق حکراں اتحاد نے پارلیمان کی 60 فیصد نشستوں پر فتح سمیٹ لی ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت عوامی لیگ 172 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ دیگر نشستوں پر ابھی ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

شیخ حسینہ واجد کو پانچویں بار اقتدار ملنے کی راہ ہموار

اپوزیشن نے بنگلا دیش کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا جس کے باعث شیخ حسینہ واجد کو پانچویں بار اقتدار ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے ابتدائی نتائج کا اعلان پیر کی صبح تک ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شیخ حسینہ واجد نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعت کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک میں جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

حسینیہ واجد کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش ایک خود مختار ملک ہے اور عوام ہی ہماری طاقت ہیں۔

اِدھر بی این پی کی جانب سے کل سے سے ملک بھر میں 2 روزہ ہڑتال کی کال دی گئی ہے جبکہ انتخابات سے قبل بھی پُرتشدد واقعات سامنے آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ