امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں 1.22روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی قدر 277.92 روپے سے کم ہو کر 276.70 روپے پر آ گئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چین کے انڈسٹریل اور کمرشل بینک سے 500 ملین وصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے۔